- فتوی نمبر: 10-69
- تاریخ: 13 جولائی 2017
- عنوانات: عبادات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام در مسائل ذیل!
مسجد میں ایسا ساؤنڈ سسٹم لگانا جس میں تلاوت قرآن پاک، قوالیاں، نعتیں اور گانے مخلوط ہوں جائز ہے کہ نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ساؤنڈ سسٹم آواز کی حکایت کا ایک آلہ ہے جس میں بذات خود کوئی خرابی نہیں ہے اس آلے کو جائز استعمال کے لیے مسجد میں لگانا جائز ہے اور ناجائز استعمال کے لیے لگانا ناجائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved