- فتوی نمبر: 14-122
- تاریخ: 26 جنوری 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تقسیم ہونے والی اشیاء کی تفصیل
1.میرے والد صاحب سرکاری ملازم تھے. انکی وفات کے بعد سرکار سے ملنے والے واجبات اور دادا جان کی وراثت سے ملنے والے پیسے.
2.والدہ محترمہ کو وراثت میں ملی زمین 20 مرلہ.
تفصیل یوں ہے کہ والدہ محترمہ مرحومہ کو ملی زمین میں سے 10 مرلہ پروالد صاحب والے تمام پیسوں سے مکان تعمیر ہوا. جس میں تمام فیملی بشمول والدہ محترمہ. ہم 3 بھائی رہتے ہیں. والدہ محترمہ کی وفات کے بعد وراثت تقسیم کیسے ہو گی. اب 10 مرلہ پلاٹ اور تعمیر شدہ مکان کی تقسیم کیسے ہو گی. جبکہ دونوں کے ریٹ میں فرق ہے. وارثوں کی تفصیل. 5 بہنیں 3 بھائی
وضاحت مطلوب ہے کہ
جب آپ کے والد صاحب کا انتقال ہوا تو انکے والدین میں سے کوئی زندہ تھا یا نہیں ؟
نانا نانی کا انتقال والدہ سے پہلے ہوا یا بعد میں؟
جی پہلے دادا جان کا انتقال ہوا. پھر والد صاحب. پھر دادی جان. (دادی جان کو والد صاحب کی وراثت کا چھٹا حصہ دےدیا تھا)نانا نانی پہلے وفات پا گئے تھے بعد میں والدہ محترمہ کا انتقال ہوا
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں چونکہ آپ کے والد کی میراث میں سے ان کی والدہ (یعنی آپ کی دادی )کو حصہ مل چکا تھا باقی ورثاء آپ اور آپ کے بہن بھائی ہیں اور آپ کی والدہ کے ورثاء بھی آپ اور آپ کے بہن بھائی بھی ہیں لہذا پلاٹ اور مکان کی کل قیمت کو گیارہ حصوں میں تقسیم کرکے دو،دو حصے ہر بیٹے کو اور ایک ،ایک حصہ ہر بیٹی کو ملے گا
© Copyright 2024, All Rights Reserved