• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز جنازہ کی چوتھی تکبیر کی دعا پڑھ کر تکبیر کہے بغیر سلام پھیرنا

استفتاء

نماز جنازہ میں امام نے تین تکبیرات پڑھنے کے بعد چوتھی  تکبیر کی دعا پڑھنے کے بعد تکبیر کہے بغیر سلام پھیر دیا۔اب اس کا کیا حکم ہے؟ یعنی تین تکبیرات پڑھیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صرف تین تکبیرات سے جنازہ نہیں ہوتا، لہذا مذکورہ جنازہ نہیں ہوا۔

ہندیہ (2/164) میں ہے:

‌وصلاة ‌الجنازة ‌أربع تكبيرات ولو ترك واحدة منها لم تجز صلاته، هكذا في الكافي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved