- فتوی نمبر: 19-200
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
مرحومہ کی کوئی اولاد نہیں ہے خاوند ،دو بہنیں ،اور دو بھائی ہیں ۔مرحومہ کے انتقال کے بعد میراث کس طرح تقسیم ہوگی؟
1 وضاحت مطلوب ہے : مرحومہ کے والدین حیات ہیں یا نہیں؟
1 جواب ضاحت :دونوں کا انتقال مرحومہ کے انتقال سے پہلے ہی ہو چکا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحومہ کے کل ترکہ کے بارہ حصے کیے جائیں گے جن میں سےچھ حصے شوہر کو ملیں گے اور ایک ایک حصہ ہر ایک بہن کو ملے گا اور دو ,دو حصے ہر ایک بھائی کو ملیں گے۔صورت تقسیم درج ذیل ہے:
2×6=12
2بھائی————— 2بہنیں————— خاوند
عصبہ—————— 1/2———————- 1/2
1×6 1×6
6 6
2+2 1+1
© Copyright 2024, All Rights Reserved