- فتوی نمبر: 14-281
- تاریخ: 07 جنوری 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
1-مندرجہ ذیل ورثاءکے قرآن وحدیث کے مطابق ترکہ میں سے حصوں کی رہنمائی فرمادیں
ایک زوجہ(بیوی)،پانچ بیٹے،تین بیٹیاں،ترکہ میں ایک مکان ہے جس کی موجودہ قیمت 2500000 (پچیس لاکھ)روپے ہے۔
2-اس مکان میں دوبھائی رہ رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اس مکان میں دوسرے ورثاءکا جو حصہ بنتا ہے اس کے ان کو پیسے دے کر یہ گھر دوبھائی رکھ لیں جبکہ دوسرے ورثاءبھی اس پر راضی ہیں ۔اس کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1-مذکورہ صورت میں2500000(پچیس لاکھ)روپوں میں سے بیوی کو 312500روپےاور ہرایک بیٹے کو462. 336538روپےاورہرایک بیٹی کو 168269.231 روپے ملیں گے۔صورت تقسیم یہ ہے:
8×13=104
بیوی ————-پانچ بیٹے ———–تین بیٹیاں
عصبہ
8/1
1×13=13 7×13=91
فی بیٹا14 ————————- فی بیٹی7
312500 462. 336538 168269.231
2-اگر دوسرے ورثاء کی رضامندی ہوتو مکان میں دیگر ورثاء کے حصوں کے پیسے دے کر کل مکان دونوں بھائی رکھ سکتےہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved