- فتوی نمبر: 12-284
- تاریخ: 22 اگست 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک آدمی کا انتقال ہو گیا اس کی پوری جائیداد ایک لاکھ روپے ہے ورثاء میں باپ ،ماں ،ایک بیٹا ایک بیٹی اور ایک بیوی ہے۔ کس وارث کو کتنا حصہ ملے گا ؟تقسیم کردیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 16667روپے مرحوم کے باپ کو ،16667اس کی ماںکو،12500روپے اس کی بیوی کو ، 36111 اس کے بیٹے کو اور 18055روپے اس کی بیٹی کو ملیں گے ۔
صورت تقسیم یوں ہو گی :
72=3×24 100000
باپ ——–ماں ——– بیوی——- بیٹا ——- بیٹی
6/1—— 6/1 —— 8/1 ——عصبہ
4×3=12 4×3=12 3×3=9 13×3=39
12 12 9 26 13
16667 16667 12500 36111 1805
۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved