- فتوی نمبر: 12-369
- تاریخ: 25 اگست 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک عورت کی وفات ہو گئی ان کے ورثاء میں دو بیٹیاں ایک شوہر ایک والدہ ہے اس کی وراثت کو تقسیم کیسے کیا جائے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں عورت کے کل ترکہ کو تیرہ حصوں میں تقسیم کرکے ان میں سے دو حصے ان کی والدہ کو ،تین حصے ان کے شوہر کو اور چار چار حصے ہر بیٹی کو ملیں گے ۔صورت تقسیم درج ذیل ہے:
12 13
والدہ——————— شوہر———————- دو بیٹیاں1/6 1/4 2/3
2 3 8
© Copyright 2024, All Rights Reserved