- فتوی نمبر: 4-260
- تاریخ: 13 نومبر 2011
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
سلام کے بعد گذارش ہے کہ میرا بڑا بھائی 26 جولائی 2009ء کو فوت ہوا ہے۔ جبکہ اس کا ایک بیٹا ااور ایک بیوی ہے اور اس کے ایک سال بعد والد صاحب کی وفات ہوئی ہے۔ کیا اب اس کی جو زمین ہے اس میں والد صاحب کو حصہ ملے گا یا نہیں؟ اگر ملے گا تو کتنا ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ کے بھائی کی جائیداد کو 24 حصوں میں تقسیم کر کے تین حصے بیوی کو اور چار حصے والد کو اور سترہ حصے بیٹے کو ملیں گےتقسیم کی صورت یہ ہے :
24
والد بیوی بیٹا
6/ 1 8/1 باقی
4 3 17 فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved