• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1) بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کا اس کو دیکھنا اور چھونا (2) میت کو غسل دینے والے کا غسل کرنا

استفتاء

1۔کیا بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کا اس سے تعلق ختم ہو جاتا ہے ؟مطلب شوہر اس کا نامحرم بن جاتا ہے ؟

2۔ تجہیز و تکفین کے بعد اور پہلے شوہر کا بیوی کو دیکھنا اور چھونا کیسا ہے ؟

3۔میت کو غسل دینے کے بعد کیا غسل دینے والے کا خود بھی غسل کرنا ضروری ہے ؟فرض ،واجب، سنت، مستحب میں سے کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔بیوی کے انتقال کے بعد شوہر بیوی کا تعلق ختم ہو جاتا ہے اور شوہر بیوی کے لیے اجنبی (نامحرم)  ہو جاتا ہے ۔

2۔شوہر بیوی کو فوت ہونے کے بعد دیکھ سکتا ہے البتہ چھونا جائز نہیں ۔

3۔غسل دینے والے کے لیے خود غسل کرنا مستحب ہے فرض اور واجب نہیں۔

بدائع الصنائع (1/ 304) میں ہے:

«إذا ‌ماتت ‌المرأة حيث لا يغسلها الزوج لأن هناك انتهى ملك النكاح لانعدام المحل فصار الزوج أجنبيا»

در مختار (2/ 198)میں ہے:

«(ويمنع زوجها ‌من ‌غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح) منية»    

در مختار (1/ 169)میں ہے:

«(وندب لمجنون أفاق) وكذا المغمى عليه…. ولمن لبس ثوبا جديدا أو غسل ميتا أو يراد قتله

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved