• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

لاؤڈ اسپیکر میں نماز پڑھانا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لاؤڈ سپیکر میں نماز پڑھانے کا کیا حکم ہے ؟مراد وہ لاؤڈسپیکر ہے جن میں عام طور پر مسجدوں میں نماز پڑھائی جاتی ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

لاؤڈ سپیکر میں نماز پڑھانا جائز ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ ضرورت کے بغیر لاؤڈاسپیکر کا استعمال نہ کیا جائے۔

فی الشامیۃ407/2

بأن الامام اذا جهر فوق الحاجة فقد اساء والاساء ۃ دون الکراهة ولاتوجب الافساد۔

فتاوی عثمانی(555/1) میں ہے:

سوال:آلہ مکبر الصوت (لائوڈ اسپیکر) پر فرض نماز جائز ہے یا نہیں ؟اگر جائز ہے تو کیوں ؟

جواب :لائوڈ اسپیکر پر فرض نماز جائز ہے اور بلاکراہت ہو جاتی ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ ضرورت کے بغیر لاؤڈاسپیکر استعمال نہ کیا جائے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved