• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

موبائل فون پر قرآن کی تلاوت

استفتاء

موبائل فون پر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے نیز آج کے پرفتن دور میں فتنوں سے بچنے کے لیے ایک مسلمان کو کیا کام کرنے چائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بہتر یہ ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کے لیے قرآن پاک ہی کو استعمال کیا جائے۔ تاہم موبائل فون پر بھی تلاوت کرنے کی گنجائش ہے۔

اس پر فتن دور میں فتنوں سے بچنے کے لیے اہل حق علماء سے بنیادی ضرورت کا علم دین حاصل کیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔ بنیادی ضرورت کا علم دین حاصل کرنے کے لیے آپ حضرت مفتی عبد الواحد صاحب کا مرتب کردہ ’’فہم دین کورس‘‘ کسی مستند عالم دین سے روزانہ کچھ وقت نکال کر پڑھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved