- فتوی نمبر: 12-161
- تاریخ: 04 جون 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز میں قراءت کرنے کا بیان
استفتاء
سرّ کی حد یہ ہے کہ وہ خود سن سکے حالانکہ عام طور سے ایسے نہیں ہوتا ہے تو کیا لوگوں کی نماز نہیں ہو گی ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
’’سر ‘‘کی یہ حد ایک قول کے مطابق ہے۔دوسرا قول یہ ہے کہ حروف صحیح اداہو جائیں خواہ آواز سنائی دے یا نہ دے تو پھر بھی نماز ادا ہو جائے گی ۔
وفی الشامیۃ2/308تحت قولہ :
وادنی المخافتة اسماع نفسه الخ لم یشترط الکرخی ؒ وابو بکر البلخی ؒ السماع واکتفیا بتصحیح الحروف .
© Copyright 2024, All Rights Reserved