- فتوی نمبر: 12-176
- تاریخ: 09 جون 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > سنت اور نفل نمازوں کا بیان
استفتاء
اگر کوئی شخص مسجد میں تاخیر سے پہنچے اور فجر کی جماعت ہو رہی ہو تو جماعت کے ساتھ شامل ہونے کے بجائے پیچھے کھڑے ہوکر پہلے دو سنت ادا کرنے لگ جائے تو کیسا ہے ؟جبکہ لوگوں کی ایک معقول تعداد کا یہ طریقہ ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر غالب گمان یہ ہو کہ سنت ادا کرکے ایک رکعت مل جائے گی تو ایسی صورت میں سنت ادا کرنا درست ہے اور اگر غالب گمان یہ ہو کہ دونوں رکعتیں نکل جائیں گی تو ایسی صورت میں سنت ادا کرنا درست نہیں ۔ایسی صو رت میں اشراق کے وقت سنت کی قضا کرلے ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved