English

شعبہ جات جامعہ

جامعہ کے مختلف شعبہ جات

دارالافتاء/ تخصص فی الفقہ
عوام الناس کی دینی رہنمائی کے لیے دارالافتاء میں مفتیان کرام کی ایک جماعت با لمشافہ، ٹیلی فون، فیکس اور انٹرنیٹ کے زریعے مسائل کا شرعی حل بتانے کے لیے ہمہ وقت موجود ہے نیز خواتین کے لیے مسائل معلوم کرنے کا باپردہ انتظام بھی ہے۔ دارالافتاء کے ساتھ ساتھ فضلاء کرام کو فقہ میں تخصص (Specialization) کروانے کے لیے دو سالہ نصاب بھی ترتیب دیا گیا ہے جس میں فضلاء کرام کو جدید و قدیم فقہی مسائل پر تحقیق کرنے اور فتویٰ دینے کی عملی تربیت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیل
درس نظامی 
اس شعبے میں وفاق کا مرتب کردہ آٹھ سالہ نصاب تعلیم پڑھایا جاتا ہے، جس میں تفسیر، حدیث، کلام، فقہ، صرف، نحو، بلاغت، عربی ادب و انشاء اور منطق و فلسفہ جیسے علوم شامل ہیں۔ درس نظامی کا نصاب عامہ، خاصہ، عالیہ اور عالمیہ جو بالترتیب میٹرک، ایف اے، بی اے، اور ایم اے کے مساوی ہے۔
دورہ حدیث شریف
الحمد للہ دورہ حدیث کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ دورہ حدیث کے اساتذہ میں حضرت مولانا سعد صدیقی صاحب مدظلہم، حضرت مولانا محمد اویس صاحب ، حضرت مولانا مفتی حسن صاحب مدظلہم، حضرت مولانا نعیم الدین صاحب مدظلہم اور حضرت مولانا محمد عثمان صاحب مدظلہم جیسے اکابر مدرسین حضرات شامل ہیں۔ مزید تفصیل
شعبہ حفظ
جامعہ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر حفظ قرآن کی معیاری تعلیم کا اہتمام ہے۔ شعبہ حفظ کی ترجیحات میں یہ بات شامل ہے کہ طلباء اڑھائی سے تین سال میں حفظ قرآن مکمل کر لیں، حفظ کو مکمل طور پر مارپیٹ سے پاک کیا جائے اور تجوید و قرا ء ت اور دہرائی کا بھی خوب اہتمام ہو۔ حفظ کے دوران طلباء کو ابتدائی دینی تعلیمات سے بھی روشناس کروایا جاتا ہے اور دینی تربیت کے لیے ہفتہ وار بیانات کا سلسلہ بھی رہتا ہے۔ مزید تفصیل
شعبہ بنات
جامعہ کے زیر اہتمام لاہور اور دوسرے شہروں میں بنات (طالبات) کے متعدد مدارس مصروف عمل ہیں، جن میں درس نظامی کا چار سالہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ جس میں تفسیر، حدیث، اصول فقہ، عربی ادب و انشاء، صرف اور نحو وغیرہ علوم شامل ہیں۔ اس شعبے کی خصوصیات میں طالبات کی دینی تربیت، ترجمانی کے فرائض کے لیے عربی بول چال اور امور خانہ داری سکھانے کا خصوصی اہتمام شامل ہے۔ چار سالہ درس نظامی کے علاوہ طالبات اور خواتین کو مختلف دورانیے کے مختصر کو رسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
اعدادیہ 
مختصر دورانیے کا یہ کورس میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والی طالبات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، یہ کورس آسان زبان میں ابتدائی دینی تعلیمات پر مشتمل ہے۔
سمر کیمپ
موسم گرما کی تعطیلات کے دوران چالیس روزہ کورس ان طالبات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو سکول و کالج میں زیر تعلیم ہوں اور دینی تعلیم کے حصول کا شوق رکھتی ہوں۔
صف النساء
خواتین کے لیے ایک سال پر مشتمل یہ کورس متعارف کروایا گیا ہے جس کا نصاب خصوصی طور پر گھریلو زندگی کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کی تعلیم کے اوقات بہت ہی موزوں ہیں۔
التقویٰ سکول سسٹم 
جامعہ کی زیر نگرانی عصری تعلیم کے لیے التقویٰ سکول سسٹم کے نام سے ایک مستقل شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں فی الحال پرائمری تا میٹرک دینی ماحول میں تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ بہت قلیل مدت میں التقویٰ سکول سسٹم کا یہ منفرد اعزاز ہے کہ میٹرک (آرٹس ) 2014ء میں سکول کے طالب علم اسامہ عابد (رول نمبر 281939) نے 1031 نمبر لے کر پورے لاہور بورڈ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ مستقبل میں ان شاء اللہ نرسری تا میٹرک مکمل تعلیم کا منصوبہ  ہے۔ مزید تفصیل
شعبہ نشر و اشاعت 
معاشرے میں اسلامی اقدار کے فروغ اور سلف صالحین کے طریقے پر امت مسلمہ کی فکری رہنمائی کے لیے شعبہ نشرو اشاعت قائم کیا گیا ہے۔ اس شعبے کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً عوام کی شرعی رہنمائی کے لیے مختصر کتابچے شائع کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہنامہ دارالتقویٰ کے نام سے ایک رسالہ بھی شائع کیا جاتا ہے، جو علمی، ادبی، تاریخی اور اصلاحی مضامین پر مشتمل ہوتا ہے اور مسلم امہ کو علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز بھی اس میں زیر بحث رہتے ہیں۔

نیوز لیٹر سبسکرپشن
سبسکرپشن کے بعد آپ ادارہ کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں