• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مزید ڈسکاؤنٹ کو بروقت ادائیگی کے ساتھ مشروط کرنا

استفتاء

محترم  و مکرم جناب مفتی دامت برکاتہم!

گذارش ہے کہ ہم کاروبار میں ایک ماہ کا ادھار دیتے ہیں مگر پارٹیاں 2/3 ماہ اور بعض 6/7 ماہ رقم لیٹ دیتے ہیں جس پارٹی کو ہم لسٹ ریٹ پر 20% ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں اگر ان کو اب یہ کہہ دیں کہ اب آپ کو بجائے 20 فیصد کے 19فیصد ڈسکاؤنٹ دیں گے اور آپ تیس دن کے اندر ادائیگی کر دیں گے تو 2 فیصد فالتو ڈسکاؤنٹ دیں گے یعنی 1% جو کم ہو گیا تھا اور 1% مزید اپنے پاس سے دیں گے۔ شرعی طور پر کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں؟ کیا ہم ریٹ کو ادائیگی کی مدت کے ساتھ مشروط کر سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ مذکورہ صورت اختیار کر سکتے ہیں۔

نوٹ: مذکورہ صورت ریٹ کو ادائیگی کی مدت کے ساتھ مشروط کرنے کی نہیں ہے کیونکہ ریٹ تو متعین ہے یعنی لسٹ ریٹ پر 19 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ آپ نے اپنی چیز فروخت کی ہے، تاہم گاہک کو آپ نے یہ آفر دی ہے کہ اگر آپ بروقت ادائیگی کر دیں تو ہم آپ کو 2% ڈسکاؤنٹ مزید دیں گے ور نہ سابقہ ریٹ تو برقرار  ہے ہی۔ اپنے ادھار کو وصول کرنے کے لیے ایسی آفر دینا درست ہے بشرطیکہ ادھار کی ادائیگی کا وقت آگیا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved