• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

راستے پر کلمے کا عکس پڑنے کا حکم

استفتاء

ایک شیشہ ہے جس کے اوپر سٹیکر سے کلمہ لکھا ہوا ہے، جب اس شیشے پر دھوپ پڑتی ہے تو اس کلمے کا عکس بالکل صاف پڑھا بھی جاتا ہے اور وہ جگہ جہاں عکس پڑتا ہے وہ راستہ ہے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس جگہ یہ عکس پڑتا ہے اس جگہ کا مشاہدہ کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ جگہ کوئی  عام گذر گاہ نہیں ہے بلکہ شرعی مسجد کا حصہ ہے اور وہ جگہ صاف ستھریٰ ہے اور اس  پر ٹائل لگی ہوئی ہے۔ اور جب لوگ وہاں سے گذرتے ہیں تو لوگوں کے اس فرش اور شعاؤں کے درمیان حائل ہونے کی وجہ سے وہ عکس بجائے فرش پر پڑنے کے لوگوں کے جسم پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے پاؤں کے نیچے آنے کا شبہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ لہذا اس کلمے کا عکس پڑنے میں کچھ حرج نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved