• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شام کے ٹائم میں معلمات کو درس قرآن کے لیے بھیجنا

استفتاء

2۔ نیز ہماری معلمات کو اسی شہر میں دوسری جگہ پر بھیجنا دوسری مستورات کو پردہ میں درس قرآن دینا درست ہے؟

تنقیحات:

(1) 1۔ مدرسہ کہا واقع ہے۔

2۔ شام کے کیا اوقات ہوں گے۔

3۔ پڑھائی اگر مغرب کے بعد ختم ہو گی تو سب لڑکیوں کی واپسی کس طرح ہو گی اور کیا اس میں فتنہ کا اندیشہ نہ ہو گا۔

4۔ نصاب کیا ہو گا۔

5۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ لڑکیاں اور عورتیں ظہر کے بعد آئین اور ان کو مختصر کورس پڑھایا جائے جو ترجیحات اردو میں ہو۔

(2) 1۔ معلمات درس قرآن دینے کے لیے کہاں سے کہاں تک جائیں گی اپنے شہر میں؟

2۔ ان کی گھر واپسی کس طرح ہو گی؟

3۔ لانے لے جانے کا کیا نظم ہو گا؟

4۔ وقت کتنا لگے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر معلمات اور طالبات شرعی پردے کا لحاظ کرکے آئیں اور آنے جانے میں کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو تومعلمات کو دوسری جگہ بھیجنا اور معلمات کا دوسری جگہ جا کر مستورات کو درس قرآن دینا شرعاً جائز اور درست ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved